چنئی24فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو کہا کہ اس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے افسر عامر زبیر صدیقی پر ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش کے الزام میں یہاں ایک عدالت میں اضافی چارج شیٹ داخل کر دیئے ہیں۔ این آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ عامر زبیر صدیقی پر تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمی ایکٹ 1967 کے تحت اضافی چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے۔۔عامر زبیر صدیقی پر ہندوستان میں واقع امریکی تجارتی سفارت خانہ بنگلور میں واقع الیکٹرانک سٹی اور اسرائیلی تجارتی سفارت خانے اور جنوبی بھارت میں مختلف عوامی مقامات پر حملے کی سازش رچنے کا الزام ہے۔ این آئی اے نے بتایا کہ سازش کے وقت عامر زبیر صدیقی سری لنکا کے کولمبو واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں کام کرتا تھا۔ این آئی اے نے عامر زبیر صدیقی کے علاوہ اعلیٰ معیار کے جعلی بھارتی کرنسی بازار میں اتارنے کے الزام میں بالاسبرمنیم اور نورالدین کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کیا گیا ہے۔واضح ہو کہ ایک معاملہ یہاں سری لنکا ئی نژاد کی گرفتاری کے بعد تمل ناڈو پولیس کی کرائم انکوائری محکمہ (سی آئی ڈی) کی کیو۔ شاخ نے 28 اپریل 2014 کو درج کیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ عامر زبیر صدیقی کی ہدایت پر بھارت میں حملے کرنے آیا تھا۔ایک اپریل 2014 کو معاون ملزم محمد سلیم کے پاس سے 2.5 لاکھ روپے کے نقلی نوٹ برآمد ہوئے تھے۔ وزارت داخلہ کے حکم پر یہ معاملہ این آئی اے نے اپنے حق میں لے لیا تھا۔سری لنکائی نژاد پر الزام ثابت ہونے کے بعد عدالت نے اسے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔